ایران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 170 مسافر ہلاک

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے جلو میں یوکرائن کا ایک مسافر بردار جہاز تہران میں اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 180 مسافر سوار تھے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ کے مطابق یوکرائن کا ‘بوئنگ 737’ طیارہ آج بدھ کی صبح حادثے کا شکار ہوا ہے۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائنی مسافر بردار جہاز تہران کے خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گرکرتباہ ہوگیا۔

اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق یوکرینی طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز کے ڈیٹا کا تجزیہ بتاتا ہے کہ جہاز کی رفتار کا اچانک ختم ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس میں دھماکا ہوا۔ جہاز تہران سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف جا رہا تھا۔

ایرانی طلبہ نیوز ایجنسی ’’ایسنا‘‘ نے ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کریش میں کسی مسافر کا زندہ بچنا محال ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کریش کے وقت اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ زمین پر گرتے ہی شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ سوشل میڈیا پر ہی گردش کرنے والی تصاویر میں جہاز کے مسافر کا سامان اور لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ صدیق اکبر ریلی میں دھماکہ 22 افراد جانبحق 35 زخمی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ کوئٹہ پریس کلب کے قریب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے