فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے

لاہور؛ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے۔ لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔ بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقع کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔

About BBC RECORD

Check Also

کروڑوں روپے کی کورونا کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور کروڑوں روپے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے