خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں، ایرانی کمانڈر

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ایران

تہران پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ کا کہنا ہے کہ خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ایرانی افواج کی دسترس میں ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے اور خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں۔

ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس موجود بیلسٹک میزائل شہاب 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے اور امریکا کا دل تل ابیب بھی ہمارے نشانے پر ہے۔واضح رہے دو روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے تھے جس پر ایران کی جانب سے امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ صدیق اکبر ریلی میں دھماکہ 22 افراد جانبحق 35 زخمی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ کوئٹہ پریس کلب کے قریب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے