نئے سال میں عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور ؛ بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے سال میں پنجاب ہی اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور محور ہوگا۔ حکومتی اقدامات سے عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے علاقوں کی حالت بدل جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو بہترین ماحول اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔ نئے سال میں عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا۔ ہر شہر کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک، پیر سید سعید الحسن شاہ، سردار آصف نکئی، ملک اسد کھوکھر، کرنل (ر) محمد انور، سید صمصام بخاری، اجمل چیمہ، اراکین اسمبلی سردار طالب نکئی، سردار سبطین خان، ملک سلیم لابر، نذیر احمد چوہان، افتخار حسین گوندل، سید افتخار حسین گیلانی، مسرت جمشید چیمہ، عابدہ راجہ، خیال احمد کاسترو، فرحت فاروق اور دیگر شامل تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛اسلام آباد وفاقی کابینہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے