مقبوضہ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی بیٹی کو ان کے گھر میں نظربند کردیا گیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست یا پھر نظربند کررکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لےکر گھر میں نظر بند کردیا۔
التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ صدیق اکبر ریلی میں دھماکہ 22 افراد جانبحق 35 زخمی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ کوئٹہ پریس کلب کے قریب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے