کرپشن الزامات پر افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

لاہور ؛ کرپشن الزامات پر افشاں لطیف کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ جب فنڈز ملے ہی نہیں تو آڈٹ کس چیز کا کشانہ میں ہوئے واقعات کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، 12 جولائی 2019 کو اپنی شکایت کی درخواست دی جس کے بعد ادارے کا بجٹ بند کر دیا گیا۔ اس پورے عرصے میں سی ایم آئی ٹی نے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر ادارے میں سب کچھ بند کردیا۔

افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے جون 2019 رمضان المبارک میں کاشانہ کادورہ بھی کیا جس میں انھوں نے ادارے کو ماڈل ادارہ قرار دیا اور کہا کہ افشاں لطیف نے اس ادارے کو کھنڈر سے محل بنا دیا ہے اور آج اسی افشاں لطیف پر کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔ میں ان سب الزامات کا ہرفورم پرآکر جواب دینے اور اپنی صفائی پیش کرنے کو تیار ہوں ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی بھی وہاں بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

اس پورے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ لیکن سی ایم آئی کی جانب سے منسٹراجمل چیمہ خود اپنے لئے اپنی بے گناہی کا ثبوت اپنے آپ کو رپورٹ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ لکھا ہے کہ اجمل چیمہ کلیئرہیں اور انھوں نےکوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سےبچیوں کو کوئی نقصان ہوا۔

About BBC RECORD

Check Also

مردان میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Share this on WhatsAppمردان میں 8 سالہ بچی ماہا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے