پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان یکم جنوری کو کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان یکم جنوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ افتتاحی تقریب کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔ پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائیو کا شیڈول تیار کرلیا جس کا اعلان نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا۔‏ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول کیا گیا ہے۔

چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سب سے زیادہ میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔

تمام میچز کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ سندھ کے اعلیٰ حکومتی حکام سے سیکیورٹی سمیت تمام معاملات پر مشاورت کرکے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پہلی بار پاکستان میں ہونے جارہے ہیں، پی سی بی حکام نے ان میچز کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین انتظامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

Share this on WhatsAppپی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے