لاہور پولیس نے نیوایئر نائٹ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

لاہور؛ ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والے خبردار۔ نیوایئر نائٹ پر سکیورٹی کا ہوگا کڑا پہرا۔ لاہور پولیس نے نیوایئر نائٹ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوایئر نائٹ پر شہر میں 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، سمیت 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائیں گے، قیام امن کیلئے کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،

ہلڑ باز، ہوائی فائرنگ، آتش بازی کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ائیرنائٹ پر خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے، سماج دشمن عناصر اور دیگر سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، سکیورٹی کے پیش نظر سرچ، سویپ و کومبننگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے، گزشتہ سالوں کے ریکارڈ یافتہ ون ویلرز سے ضمانتی مچلکے بھی لیے جا رہے ہیں، نئے سال کی خوشیاں منانے والے قانون کی حدود میں رہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈیرہ غازیخان پولیس نے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ڈیرہ غازیخان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے