مشرقی شام میں فضائی حملوں میں 5 ایران نواز جنگجو ہلاک

شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق بدھ کو مشرقی شام میں نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں البوکمال شہر میں کم سے کم پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ بمباری کس نے کی ہے آبزرویٹری نے بتایا کہ نامعلوم طیاروں نے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقے البوکمال شہر کے وسط میں ایران نواز ملیشیا کے 47 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

آبزرویٹری نے متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ البوکمال میں حملہ ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔البوکمال شہر شامی عراق کی سرحد کے قریب انتہائی مشرق میں واقع ہے جب کہ دیر الزور میں مختلف شامی گروپوں کا کنٹرول ہے۔

اس علاقے میں شامی حکومت کی فورسز کو ایران نوازجنگجوئوں اور عراقی شدت پسندوں سمیت غیر ملکی عسکریت پسند گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔
اس کے علاوہ اس علاقے میں ‘داعش’ کے خلاف سرگرم ‘واشنگٹن’ کے حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز بھی تعینات ہے۔آبزرویٹری کے مطابق 8 دسمبرکوالبوکمال کےعلاقے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ صدیق اکبر ریلی میں دھماکہ 22 افراد جانبحق 35 زخمی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ کوئٹہ پریس کلب کے قریب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے