کویت : صباح خالد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومت کا تقرر

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق ایک نئے آرڈیننس کے ذریعے ملک میں نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے سربراہ صباح خالد الصباح ہوں گے۔کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ لوگوں کے سامنے بالخصوص اس اہم مرحلے پر وطن اور ہم وطنوں کے حوالے سے بڑی ذمے داریاں ہیں، آپ لوگوں پر آئین، قانون اور نظام کا احترام اور سرکاری مال کا تحفظ لازم ہے”۔

کونا نے نئی حکومتی تشکیل میں وزراء کے نام بھی بتائے ہیں۔ ان میں شيخ احمد المنصور احمد الصباح وزیراعظم کے نائب اور وزیر دفاع ہوں گے، شیخ احمد الناصر المحمد الصباح وزیراعظم کے نائب اور وزیر خارجہ، انس الصالح وزیراعظم کے نائب اور قائم مقام وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور، مريم العقيل وزیر مالیات،غدير اسيری وزیر برائے سماجی امور، رنا الفارس پبلک ورکس کی وزیر اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ، شيخ باسل الصباح وزیر صحت، خالد الفاضل تیل ، بجلی اور پانی کے وزیر، خالد الروضان وزیر تجارت و صنعت اور سعود الحربي تعلیم اور اعلی تعلیم کے وزیر ہوں گے۔

کویت کے امیر نے 19 نومبر کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد کو وزیراعظم کے منصب پر فائز کیا تھا۔اس سے دو روز قبل امیر کویت نے نگراں حکومت میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو ان کے منصبوں سے سبک دوش کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ امیر کویت نے جابر المبارک الحمد الصباح کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی مگر جابر المبارک نے بطور وزیراعظم اپنے تقرر سے معذرت کر لی تھی۔امیر کویت نے گذشتہ جمعرات کے روز حکومت کا استعفا منظور کر لیا تھا

About BBC RECORD

Check Also

کابل گوردوارے میں قتل عام کرنے والا بھارتی شہری تھا، انڈین اخبار کا انکشاف

Share this on WhatsAppنسیم غنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛کراچی معروف بھارتی اخبار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے