قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہے. برگیڈیر قیصرعلی

عوامی میڈیا گروپ میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سید علی حیدر گیلانی، رانا فراز نون، برگیڈئیر قیصر علی مہے اور کیپٹن ناصر علی مہے نے شرکت کی اس موقع پر برگیڈیر قیصرعلی مہے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا

قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے سید علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے ننھے شہیدوں کی یاد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی سانحہ اے پی ایس پانچ سال گزرنے کے باوجود آج بھی قوم کے قلب و ذہن پر نقش ہے رانا فراز نون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے طالب علموں کی شہادت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے والدین کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر الرشید پبلک سکول کے طلبہ نے بہترین پرفارمنس دکھائیں جس پر ہر آنکھ اشک بار تھی تقریب میں شمعیں روشن کی گئیں اور تقریب کے آخر میں سید علی حیدر گیلانی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی

تقریب میں صحافی برادری ملک سجاد احمد بپی، مہر کاشف علی سیال ،شفقت حسین، مہر احمد چاون، رانا جمال، آصف اسلم چاون، عمران بلوچ، عمران حیدر ،علی حسن جٹ اور ان کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات ملک عاشق بوسن، ملک علی شیر کھنڈ، شعیب الحسن سعیدی، کامران بلوچ، علی زین سہو، ملک عارف وینس، ملک مقبول وینس، ملک عامر بوسن، ملک رضوان بوسن، یاسر جنجوعہ، حسن جوئیہ، نذیر سیال، مہر مدثر چاون اور دیگر اہل علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی

About BBC RECORD

Check Also

ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کےلئے باربی کیو اور چکن پیس کا اہتمام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ ڈیرہ غازی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے