وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر کینیڈین ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کرکے انہیں مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کچھ عرصے قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے،

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے آگاہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

سکندر سلطان راجہ نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد حکومت اور اپوزیشن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے