امریکی وزارت خزانہ حزب اللہ کی مقرب شخصیات پر پابندیاں عائد کر رہی ہے

امریکی وزارت خزانہ اُن لبنانیوں پر پابندیاں عائد کر دے گی جن پر منی لانڈرنگ اور ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کے الزامات ہیں۔ امریکی وزارت مذکورہ جرائم میں ملوث افراد کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

ایک سے زیادہ ذرائع نے العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کی مقرب شخصیات کے احتساب کے ضمن میں باقاعدگی کے ساتھ افراد کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کرتی ہے۔ ان افراد کے نام حزب اللہ کے لیے ان کی سپورٹ یا ان کے قریبی تعلقات کی تصدیق ہونے کے بعد شامل کیے جاتے ہیں۔

حزب اللہ کو لوجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے ہر شخص کے احتساب کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سختی سے عمل پیرا ہے اور وہ ان افراد کے نام پابندیوں کی فہرستوں میں ڈالنے سے کسی طور نہیں ہچکچاتی۔ اس کا مقصد مذکورہ افراد کو بینک کے ذریعے لین دین سے محروم کرنا اور ان کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک امریکی ذمے دار نے "العربيہ” اور "الحدث” نیوز چینلوں کو اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے معاون اور لبنان میں سابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہل آئندہ ہفتے بغداد کے دورے کے موقع پر بیروت بھی جائیں گے۔ ذمے دار نے مزید بتایا کہ ڈیوڈ ہل لبنانی حکام کے لیے ایک واضح اور طاقت ور پیغام لے کر جائیں گے وہ یہ کہ امریکی انتظامیہ لبنانی عوام کے مطالبات پورے کرنے والی حکومت کی تشکیل کے بعد ہی ،،، لبنان کو اقتصادی طور پر ڈھیر ہونے سے بچانے کے واسطے مالی سپورٹ پیش کرے گی۔ لبنانی عوام مظاہروں کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اور ٹکنوکریٹس پر مشتمل حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایسا نظر آ رہا ہے کہ امریکا کا یہ موقف یورپی اور علاقائی ممالک کے موقف سے مطابقت رکھتا ہے۔ ان ممالک کے مطابق ضرورت اس بات کی ہے کہ بنیادی نوعیت کی اقتصادی اصلاحات اور مظاہرین کے مطالبات کی نمائندگی کرنے والی حکومت کی تشکیل کے بغیر موجودہ لبنانی حکومت کو کسی قسم کی مالی مدد فراہم نہ کی جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

یمن: نہم میں حوثیوں کے ڈیتھ بریگیڈ کا سربراہ ہلاک ، بقیہ عناصر نے ہتھیار ڈال دیے

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ یمن دارالحکومت صنعاء کے مشرق ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے