پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ایران بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے ڈان اخبار میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی، پیٹرولنگ یا آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسزکریں گی۔

About BBC RECORD

Check Also

یو این رپورٹ نے خطے کے لیے ایران کی ’اندھی سوچ’ بے نقاب کر دی: شہزادہ خالد

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ سعودی عرب نائب وزیر دفاع شہزادہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے