ٹرمپ نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہےٹرمپ نے کانگرس کو لکھے گئے اپنےمکتوب میں کہا ہے کہ "ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے”۔ایران کی مدد سے حوثیوں نے گذشتہ ستمبرمیں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے خط میں کہا کہ جیسا کہ میں 22 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایران کے جارحانہ سلوک کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا۔

صدر نے کانگرس کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راڈار اور میزائل نظام بھی شامل ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی وزارت خزانہ حزب اللہ کی مقرب شخصیات پر پابندیاں عائد کر رہی ہے

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خزانہ اُن لبنانیوں پر پابندیاں عائد کر دے گی جن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے