حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں سات یمنی فوجی ہلاک

یمن میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں ایک اعلیٰ افسر سمیت سات یمنی فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ایران نواز حوثی باغیوں نے بدھ کے روزصوبہ مآرب میں واقع صحن الجن فوجی کیمپ اور عرب اتحاد کے ایک فوجی اڈے کو اس میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔جاں بحق فوجی افسر کا نام عبدالرقيب الصيادی بتایا گیا ہے۔

عسکری ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے دارالحکومت صنعاء سے70 کلومیٹر مشرق میں واقع علاقے جبل حیلان سے یمنی فوج کے کیمپ کی جانب دو میزائل داغے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی وزارت خزانہ حزب اللہ کی مقرب شخصیات پر پابندیاں عائد کر رہی ہے

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خزانہ اُن لبنانیوں پر پابندیاں عائد کر دے گی جن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے