محمد حفیظ کی جانب سے کروڑوں روپے کے اثاثے چھپانے کا انکشاف؛ ایف بی آر

معروف پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ کے بھی 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات سامنے آگئے، ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف کرکٹر محمد حفیظ کے چھپائے گئے اثاثہ جات کے بارے میں معلومات ملنے ہر ایف بی آر نے محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے جبکہ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ان کے اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم میں بھی ان کے ظاہر کردہ رقم میں فرق ہے کرکٹر محمد حفیظ نے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے، ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کھلاڑی چیمپئن بننے کیلیے بے چین ہیں، فیصلہ آج ہوگا

Share this on WhatsAppورلڈکپ کی جگمگاتی ٹرافی کس کے شوکیس میں سجے گی فیصلہ اج ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *