راولپنڈی؛تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو تاجر جانبحق

راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل کردیا گیا۔صدر بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے موسی طاہر بٹ اور محمود عرف گڈو کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں مقتولین تاجر تھے جن میں سے موسی طاہر بٹ کا تعلق پیپلزپارٹی اور محمود کا مسلم لیگ سے بتایا جاتا ہے۔

کینٹ پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے تاہم اصل صورتحال تفتیش میں واضح ہوگی، حملہ آوروں نے پہلے سروں میں گولیاں ماریں پھراندھادھند فائرنگ کرتے رہے۔

About BBC RECORD

Check Also

سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈموک ایکسرسائزکا انعقاد

Share this on WhatsAppمحمود بیگ بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ شیخوپورہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے