پاکستان آنے پر بنگلا دیشی ٹیم کے شکرگزار ہیں، کپتان بسمہ معروف

لاہور: قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے پر بنگلا دیش ٹیم کے شکرگزار ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی لیکن دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی 6 اہم پلیئرز سری لنکا میں جاری ایشین کپ میں شریک ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل یہ ہوم گراؤنڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق کوچ مارک کولز کا کام کرنے کا انداز بہترین تھا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، چھوٹی موٹی چیزیں ہوتی رہتی ہیں لیکن ان کے سخت رویہ کے مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے، ندار ڈار کی قومی ٹیم میں شمولیت کے بجائے بگ بیش لیگ کھیلنے کے سوال پر بسمہ معروف نے کہا کہ فیصلہ بورڈ نے کیا ہے تاہم پاکستانی کرکٹرز کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کی ضرورت تھی، اگر ندا کو موقع ملا تو اچھی بات ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمی خاتون نے کہا کہ پاکستان کےخلاف سیریز کیلیے پرجوش ہیں، ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، بہترین کرکٹ کھیلیں گی، پاکستان بہتر ٹیم ہے، ہمیں صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنا ہوگا۔

About BBC RECORD

Check Also

ٹاپ پاکستانی ریسلر انعام بٹ اکھاڑے میں واپسی کیلئے بے قرار

Share this on WhatsAppپاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ اکھاڑے میں واپسی کیلئے بے قرار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے