عراق چہلم کے موقع پر کربلا میں کروڑوں زائرین حسینی کا اجتماع

بغداد: عراق سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں شہدائے کربلا کا چہلم کل منایا گیا رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لیے لاکھوں عراقی اور غیر ملکی زائرین نجف اشرف سے پیدل سفر کر کے کربلائے معلی پہنچے۔ کربلائے معلی میں بار گاہ حسینی اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہیں عزاداروں سے بھری رہیں اور لوگ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بین الحرمین پہنچے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز: کے مطابق کربلائے میں کل تین کروڑ سے زائد عزادار موجود تھے جن میں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ بھی شامل تھے جو حریت پسندوں کے سید و سالار حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم و لازوال قربانی کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ےتھے۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستے پوری مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
پاکستان اور ہندوستان میں شہدائے کربلا کا چہلم آج بروز اتوار منایا جائے گا اس موقع پر مختلف شہروں سے عزاداری کے سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے

About BBC RECORD

Check Also

بی جے پی مہاراشٹرا ميں حکومت سازی کی دوڑ سے باہر

Share this on WhatsAppبھارت کی سب سے امير رياست مہاراشٹرا ميں حاليہ اليکشن جيتنے کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *