فنڈز جاری ہونے کے بعد منصوبوں کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر کمشنر برہم

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے وزیر اعلی کے انشیٹوز میں غیر ضروری تاخیر پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکموں سے وضاحت طلب کرلی۔فنڈز جاری ہونے کے بعد منصوبوں کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر ہر دن کی تاخیر کا جواب طلب کیا جائیگا

جس کیلئے شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں وزیر اعلی کے فوکل پرسن بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے.کمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلی پنجاب کے انشیٹوز کے تحت ترقیاتی
5
منصوبوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن دے دیں.کمشنر نے ہر سکیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔محکمہ ہائی ویز کی 19 سکیموں پر 18 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چار منصوبوں پر ایک ارب 96 کروڑ 40 لاکھ روپے،لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے دو منصوبوں پر 59 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بلڈنگز کے 23 منصوبوں پر چار ارب نو کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے.

حکومت پنجاب نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ مشتاق احمد کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور معلومات کیلئے فوکل اور سپوکس پرسن مقرر کردیا ہے

About BBC RECORD

Check Also

چاغی میں لیویز کی کارروائی، بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکل برآمد

Share this on WhatsAppچاغی: لیویز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد اور دہشت گردی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے