حکومت پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا شدہ معاشی اور معاشرتی مسائل کیلئے اقدامات کر رہی ہے

حکومت پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا شدہ معاشی اور معاشرتی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے بہبود آبادی کے تحت جاری پروگراموں کو فعال کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اُٹھارہی ہے اور دور دراز دیہی علاقوں میں آگہی پروگرام اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے جمن شاہ وگہے بند پرپاپولیشن ویلفیئرکے زیر اہتمام فیملی ویلفیئرسنٹر سرشتہ تھل میں صحت مندبچے،بہترین شادی شدہ جوڑوں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں شادی شدہ جوڑوں،بچوں اور علاقے کی مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرخواجہ محسن رسول نے ضلع لیہ میں بڑھتی ہوئی آبادی کے وسائل پر پڑنے والے اثرات اور محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے کی معیشت پربڑھتی آبادی سے پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے محکمہ کے کردار کو مزید فعال کرنے کے سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات عمل میں لانے کے خواہاں ہیں

اس لیے رورل آبادی کو زیادہ سے زیادہ آگہی کے لیے محکمہ عملی اقد ا مات اُٹھائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ماں بچے کی بہتر صحت،بچے کو ماں کا دودھ دو سال تک پلانے،شادی شدہ جوڑو ں کی کونسلنگ کے لیے منظم پروگرام تشکیل دیں۔بعدازاں سید رفاقت علی گیلانی نے بہترین شادی شدہ جوڑوں اور صحت مندبچوں میں تحائف تقسیم کیے۔تقریب میں پاپولیشن ویلفیئرآفیسر جاوید اشرف،انچارج ماڑی سٹوپس مہرنوید ظفر،ڈاکٹر مزمل کریم،تحصیل آفیسر عارف عزیز قریشی بھی موجود تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

چاغی میں لیویز کی کارروائی، بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکل برآمد

Share this on WhatsAppچاغی: لیویز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد اور دہشت گردی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے