وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا سے وطن واپسی پر کارکنوں کا والہانہ استقبال

اسلام آباد: امریکا کے ا7 روزہ دورے کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نیویارک سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وطن واپسی کے دوران انہوں نے سعودی عرب میں مختصر قیام کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت رزاق داؤد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے وفاقی اور صوبائی وزرا کی قیادت میں قافلے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت کا جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے پر غور

Share this on WhatsAppپاکستان کی وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی – ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے