انتہا پسند وزیر کی قیادت میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیل میں سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوں کی اپیل پرآج اتوار کے روز یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں کی قیادت صہیونی حکومت کے وزیر زراعت اور شدت پسند مذہبی لیڈر اوری ارئیل نے کی جب کہ اسرائیل کے سخت گیر اور انتہا پسند مذہبی رکن کنیسٹ یہودا گلیک بھی قبلہ اول پردھاوا بولنے والوں میں شامل تھا۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز کے مطابق اتوار کو دو سو سے زاید یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرا موقع پراسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے قیادت اسرائیلی وزیر زراعت اوری ارئیل اور انتہا پسند رکن کنیسٹ’یہودا گلیک’ نے کی۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق اتوار کو دو سو سے زاید یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کی قیادت شدت پسند یہودی مذہبی لیڈر یہودا گلیک نے کی اور ایک دوسرے گروپ کی قیادت انتہا پسند لیڈر اور وزیر زراعت اوری ارئیل نے کی۔ اس موقع پر مسجد کے محافظوں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو یہودیوں نے انہیں زدو کوب کیا۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغار کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے سنہ 2003ء کے بعد سے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پردھاووں کی اجازت دےرکھی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے سوا باقی ایام میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی آباد کا مسجد اقصیٰ میں گھس مر اشتعال انگیزی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ٹرمپ نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

Share this on WhatsAppامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے