آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ کا تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان نے تمام تھانوں کو ہدایت جاری کر دی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے دوران کارواٸ 3 کس ملزمان کوشراب اور چرس فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے درجنوں لیٹر شراب اور چرس برآمد۔


محمد فیضان اور محمد آصف سے 150 بوتل شراب کی برآمد۔ جبکہ جمشید کے قبضہ سے 1530 گرام چرس برآمد۔ پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوۓ تفتیش شروع کر دی۔

ترجمان پولیس نے بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او اسد سرفراز نے سختی سے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہیں کہ تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کو فور گرفتار کیا جائے کیوں کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے منشیات فروش ملک قوم کے دشمن ہیں
مزید ان کا کہنا تھا نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لۓ والدین اور اساتذہ پولیس کا ساتھ دیں اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

چاغی میں لیویز کی کارروائی، بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکل برآمد

Share this on WhatsAppچاغی: لیویز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد اور دہشت گردی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے