پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے، آرمی چیف

پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ملاقات، شیخ علی بن عبداللہ الثانی انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹواور شاہی خاندان کے رکن ہیں۔

ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کے لئے سیکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، معززمہمان نے ملک و خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

سپریم کورٹ کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس پر شدید برہمی کا اظہار

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاکستانی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے