مملکت نے گیس کی پیداواری صلاحیت دوبارہ حاصل کر لی : سعودی وزیر توانائی

سعودی عرب: وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ مملکت نے اپنی گیس کی پیداواری صلاحیت واپس حاصل کر لی ہے۔ بدھ کے روز ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار 8.8 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔سعودی وزیر کے مطابق الشیبہ اللیلہ کی فیلڈ میں مائع قدرتی گیس کے پلانٹ کے کام شروع کرنے کے نتیجے میں رواں ہفتے کے اختتام تک مقامی طلب کو مکمل طور پر پورا کر لیا جائے گا۔ اس دوران مقامی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو ایتھین کی رسد میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔

عبدالعزیز بن سلمان نے سعودی آرامکو کمپنی کی ورکنگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا جس نے پیداواری صلاحیت کو واپس لانے کے واسطے مسلسل کام کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ ابھی تک حاصل ہونے والی کامیابیاں ہر لحاظ سے خصوصی سطح کی حامل ہیں۔سعودی وزیر کے مطابق مملکت کی ایتھین گیس کی یومیہ پیداوار 90 کروڑ مکعب فٹ ہو گئی ہے جب کہ مقامی سطح پر حالیہ مجموعی طلب یومیہ 94 کروڑ مکعب فٹ ہے۔ اس طرح اس وقت ایتھین کی رسد میں کمی کا تناسب صرف 4.5 % ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مائع قدرتی گیس کی موجودہ یومیہ پیداوار 8.8 لاکھ بیرل کے قریب ہے۔ اس کے مقابل مقامی سطح پر طلب کا حجم یومیہ 7.92 لاکھ بیرل ہے۔ سعودی وزیر نے واجح کیا کہ الشیبہ کی فیلڈ میں مائع قدرتی گیس کے پلانٹ کے کام شروع کرنے سے رواں ہفتے کے اختتام کے ساتھ ہی پیداوار کا حجم یومیہ 9.6 لاکھ بیرل ہو جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

ٹرمپ نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

Share this on WhatsAppامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے