ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا : امریکی وزیر خارجہ

امریکہ: وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکا ،،، ایران کے ساتھ کشیدگی کا پُر امن حل چاہتا ہے تاہم گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ "ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا”۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ اُن کے ساتھ مذاکرات کا موقع پا لیں گے اور ایک ایسا نتیجہ سامنے آئے گا جو اُن کے اور امریکا کے لیے اچھا ہو”۔

اس سے قبل پومپیو نے بدھ کے روز ایک اعلان میں کہا تھا کہ امریکا نے چینی کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹرز پر پابندیاں عائد کیں کیوں کہ انہوں نے "جانتے بوجھتے ایران سے تیل منتقل کیا جو ایران پر امریکی پابندی کی "خلاف ورزی” ہے۔ امریکیامریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا عائد کیا جانا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل درامد کا کی ابتدا ہے۔ٹرمپ نے منگل کے روز اس عزم کا اعلان کیا تھا کہ جب تک ایران اپنے جارحانہ برتاؤ کو جاری رکھے گا اس وقت تک پابندیاں "سخت” کی جاتی رہیں گی۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی ایجنسی ’سی بی آئی‘ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر پر چھاپے

Share this on WhatsAppبھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غیر ملکی مالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے