ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اس کے لیے انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو اپنی جگہ نہیں بٹھا رہا بلکہ یہ ذمہ داری ساری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کررہا ہوں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، وہ سیاست نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق 9 مقدمات چل رہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کااگلا وزیراعظم کون؟ سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز انکشاف

Share this on WhatsAppپاکستان کی 72سالہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، آج تک جتنے منتخب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے