میکسیکو میں حملہ آوروں نے بار کو آگ لگادی، 8خواتین سمیت 23 افراد جھلس کر ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں حملہ آوروں نے ایک بار پر حملہ کرکے آگ لگادی جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 23 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 13 زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے جنوبی علاقے میں واقع ’ بار کابالو بلانکو‘ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا اور بار کے اندر پٹرول بم پھینک کر آگ لگادی، حملہ آوروں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 23 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 15 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں 4 حالت کی نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور بار کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ 8 سال بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ 2011ء میں ایک کیسینو پر حملے میں 52 افراد مارے گئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

مودی نے کوئی جارحیت کی تو اختتام اس کے ہاتھ میں نہیں ہوگا، صدر آزادکشمیر

Share this on WhatsAppآزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے