مسلم لیگ (ن) کی رکن کی جانب سے پریانکا چوپڑا کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

لاہور: اقوام متحدہ کی جانب سے پریانکا چوپڑاسے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیر اکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان نفرت اور جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا امن کی سفیر کا عہدہ رکھنے کی اہلیت کھو چکی ہیں۔

مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں، نفرت انگیز مواد اور جنگی جنون کے حامی لوگوں کو امن کا عہدہ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

عدلیہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے، وزیراعظم پاکستان

Share this on WhatsAppاسلام آباد؛ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے