بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، پاکستان

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، امریکی ہاؤس انٹیلی کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ تشویش کااظہارکررہےہیں، امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے ایف بی آئی ایجنٹ کی واپسی کا مطالبہ

Share this on WhatsAppواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 22 سال سے لاپتہ ایف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے