پاک بھارت کشیدگی؛ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان

لندن: مقبوضہ کشمیر تنازع کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سببب شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ دفتر کی جانب سے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات دی جاسکتی ہیں واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو رواں برس پاکستان آنا تھا جس کا باقاعدہ اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

ولادی میر پیوٹن 2036 تک روس کے صدر منتخب

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ماسکو روس کے عوام نے ولادی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے