مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا۔
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز کے مطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی، 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے۔ گزشتہ روزاسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیاتھا کہ اقوام متحدہ ودیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

About BBC RECORD

Check Also

عراق چہلم کے موقع پر کربلا میں کروڑوں زائرین حسینی کا اجتماع

Share this on WhatsAppبغداد: عراق سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں شہدائے کربلا کا چہلم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے