بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مزید کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ سنگین نتائج سامنےآئیں گے، پاکستان

حسن کاظمی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( اسلام آباد )

بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سہیل محمود نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ 80 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی اور وادی میں مکمل لاک ڈاون کی مذمت کرتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور کرفیو کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد اوپی ڈیزکھل گئیں

Share this on WhatsAppخیبر پختونخوا میں ضلعی اور علاقائی سطح پر اسپتالوں کا انتظام چلانے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے