یمن: عدن شہر میں حوثیوں کے دو حملوں میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق

یمن میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے دو دھماکوں میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں پہلا دھماکا عدن شہر کے مضافاتی علاقے عمر المختار میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک پولیس مرکز پر ہوا۔ دوسرے واقعے میں ایک ملٹری کیمپ میں عسکری پریڈ کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں سپورٹ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل منیر الیافعی سمیت درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایران نواز حوثی ملیشیا نے اپنے زیر انتظام چینل "المسيرہ” ٹی وی پر بتایا ہے کہ اس نے الجلاء کیمپ میں عسکری پریڈ کو ڈرون طیارے اور درمیانی مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پولیس مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں پولیس مرکز کے اطراف واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

About BBC RECORD

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

Share this on WhatsAppنیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے