بارش کے باعث بھارت اور نیوزی لینڈ کا روکا گیا سیمی فائنل آج ہوگا

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور بقیہ میچ آج مکمل کیا جائے گا۔
بارش کی وجہ سے جب میچ روکا گیا تو کیوی ٹیم نے 46 اعشاریہ ایک اوورز میں 5 وکٹوں پر 211 رنز بنا لیے تھے، ٹورنامنٹ رولز کے مطابق دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، میچ مکمل نہ ہونے پر آج بقیہ میچ مکمل کیا جائے گا جب کہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن میچ ٹونٹی اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے، دونوں سیمی فائنلز میں میچ مکمل طور پر واش آؤٹ ہوا تو لیگ میں زیادہ پوائنٹس لینے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔سیمی فائنلز اور فائنل میچ ٹائی ہوا تو فیصلہ سوپر اوور سے کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مانچسٹر میں بادل جم کر برسے، مسلسل بارش کی وجہ سے بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ ادھورا رہ گیا جو اب کل مکمل کیا جائے گا، نیوزی لینڈکے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارت کی نپی تلی بولنگ کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور صرف ایک رن پر ہی مارٹن گپٹل پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر کپتان ولیمسن نے نکولس نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا تو 69 کے مجموعے پر نکولس بولڈ ہوگئے، کپتان نے تجربہ کار راس ٹیلر کے ساتھ تیسری وکٹ پر 65 رنز جوڑ ے ، اس دوران ولیمسن نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 134 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ولیمسن نے 95 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 162 رنز پرجیمس نیشن کی صورت میں گری جو تجربہ کار راس ٹیلر کا ساتھ چھوڑ گئے،انہوں نے صرف 12 رنز بنائے جب کہ گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 46 عشاریہ ایک اوورز میں تیز بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اور مسلسل بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد امپائرز نے رولز کے تحت آج کا کھیل ختم کرنے اور بقیہ میچ کل مکمل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ کیوی ٹیم کل اپنی نامکمل اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 211 رنز سے شروع کرے گی.

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے لیگ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز میں شکست ہوئی، 5 جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ موجود ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی بھابھیوں کا قومی کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین

Share this on WhatsAppلندن: گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے