بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے سے 29 افراد ہلاک، 23 زخمی

اتر پردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں مسافروں سے بھری بس نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے 29 افراد کی ہلاک کی تصدیق کردی۔

بھارتی پولیس کے مطابق بس دہلی سے آگرہ آرہی تھی کہ راستے میں 2 پلوں کے درمیان نالے میں جاگری، بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

Share this on WhatsAppامریکا نے کہا ہے کہ وہ ترکی کو ایف – 35 طرز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے