پولیس عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے :کیپٹن (ر) محمد فیصل

نسیم لغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( اسلام آباد )

کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن راولپنڈی کے ممبران کی سٹی پولیس آفیسر، راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے ملاقات۔
بیورو چیف کے مطابق ، کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن راولپنڈی کے وفد میں سرپرست اعلی بشارت فاضل عباسی, شاہد محمود ملک صدر، گل قیصر خان جنر ل سیکرٹری، فرحان علی فنانس سیکرٹری، شہزاد راجپو ت نائب صدر، نزاکت حسین ملک نائب صدر، اسد ہاشمی، اشفاق تنولی، راجہ سہیل، طارق محمود، عبدالرحمن، راجہ اویس اور طارق شیبری شامل تھے۔ کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن کے وفد نے سی پی او راولپنڈی کو راولپنڈی پولیس کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی

اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اپناکردار ادا کرنے کی بھر پور یقین دہانی کروائی۔ سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے،معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا پولیس کا امیج بہتر اور مثبت انداز میں پیش کرکے پولیس اور عوام کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

تھانوں میں استقبالیہ کاونٹر بنا رہے ہیں جہاں پر24گھنٹے ڈیوٹی آفیسر موجود ہوگا،نئے تھانوں کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا جبکہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے،سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ صحافی برداری کے ساتھ بہتر تعاون کے لئے ورکشاپ کا انعقا د کیا جائے گا جس سے پولیس اور صحافیوں کے درمیان خلیج کو دور کیا جاسکے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

ملتان: ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل، حملہ آورنے خودکشی کر لی

Share this on WhatsAppمحمد عمران بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز: ( ملتان ) جلال ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے