پاکستانی بھابھیوں کا قومی کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین

لندن: گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جیت پر جہاں پوری قوم خوشی سے سرشار ہے وہیں پاکستانی بھابھیوں ثانیہ مرزا اورشنیرا اکرم نے بھی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی ہے۔

ثانیہ مرزا
کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جیت پر پُر جوش لہجے میں ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح غیر معمولی ٹیم ہے۔ پاکستان کی بھرپور واپسی کے بعد ورلڈ کپ اب مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔

شنیرا اکرم
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کسی بھی موقع پر پاکستان اور پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانا نہیں بھولتیں اس بار بھی انہوں نے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا ٹرافی گھر لے کر آنا۔

About BBC RECORD

Check Also

کرکٹ ورلڈکپ؛ بنگلادیش اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share this on WhatsAppبرسٹل: بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے