چینی نائب صدر کل 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز: ( اسلام آباد )

چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی نائب صدر چین کی 13ویں پیپلز کانگریس اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر دورے کے دوران صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

دورے کے دوران متعدد معاہدے اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی ایجنسی ’سی بی آئی‘ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر پر چھاپے

Share this on WhatsAppبھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غیر ملکی مالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے