لاہور داتا دربار خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار، حملہ آور کی بھی شناخت

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کا ایک سہولت کار گرفتار کرلیا ہے جب کہ خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی۔
نمائندہ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دہشتگردی کے اس واقعے کے ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار سہولت کار کا نام محسن خان ہے اور وہ چارسدہ کے علاقے شب قدر کا رہائشی ہے، اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب سانحے کے خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور صادق اللہ مہمند افغانستان کا رہائشی تھا اور افغانی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا۔واضح رہے کہ 8 مئی کو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر سڑک پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

کروڑوں روپے کی کورونا کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور کروڑوں روپے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے