رمضان امید ، رواداری اور امن کا مہینہ ہے: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ا کثریتی ممالک کے واشنگٹن میں متعیّن سفیروں اور سفارتی کور کے ارکان کے اعزاز میں سوموار کی شب افطار عشائیے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ رمضان امید ، رواداری اور امن کا مہینہ ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں تمام عقیدوں کے پیروکار ایک مشکل دور سے گزرے ہیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں دومساجد میں مسلمانوں پر حملے ، سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر عیسائیوں پر خودکش بم حملوں اور کیلی فورنیا اور پٹس برگ میں یہود پر حملوں کا حوالہ دیا۔

انھوں نے کہا کہ ان حملوں کی نذر ہونے والوں کی یاد میں ہم دہشت گردی کی لعنت اور مذہب کی بنا پر ناروا سلوک کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں تاکہ تمام لوگ کسی خوف وخطر کے بغیر عبادت کرسکیں اور اپنے دل پسند عقیدے کے ساتھ زندہ رہ سکیں۔

صدر ٹرمپ نے کانگریس کی دو مسلم خواتین ارکان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔انھوں نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر مشی گن سے ایوان نمایندگان کی رکن منتخب ہونے والی رشیدہ طلیب کے بارے میں ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ اسرائیل اور یہود کے بارے میں سخت نفرت رکھتی ہیں۔انھوں نے کہا:’’ کیا آپ یہ تصور کرسکتے ہیں کہ اگر میں وہ سب کچھ کہتا ، جو کچھ انھوں نے کہا ہے کہ تو پھر کیا ہوتا ‘‘۔

رشیدہ طلیب کے بیانات پر صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے کافی غوغا آرائی کی ہے اور انھیں یہود مخالفت پر محمول کیا ہے جبکہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ رشیدہ طلیب کے بیانات کا وہ مطلب نہیں ہے جو ری پبلکن ارکان سمجھے ہیں یا بیان کررہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

مودی نے کوئی جارحیت کی تو اختتام اس کے ہاتھ میں نہیں ہوگا، صدر آزادکشمیر

Share this on WhatsAppآزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے