خطے میں امریکی اقدامات خطرناک ہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے مغربی ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی اقدامات کو خطرناک قرار دیا ہے۔اپنے جاپانی ہم منصب تاروکونو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی اقدامات، اس کی جانب سے اسلحہ کی تجارت اور ترک اسحلہ جیسے معاہدوں کی پامالی عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہیں۔

روس- جاپان امن معاہدے کے بارے میں سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی اختلافات پائے جاتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ دوسری عالمی جنگ کو ستر برس گزر جانے کے باوجود روس اور جاپان نے تاحال امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔جزائر کوریل کی ملکیت کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم دونوں ملکوں نے امن معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

Share this on WhatsAppامریکا نے کہا ہے کہ وہ ترکی کو ایف – 35 طرز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے