گوتم گمبھیر پر خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیزپمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام

نئی دہلی: سیاست کے میدان میں اترنے والے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر پر انتخابات میں حریف خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد ہوگیا۔

گوتم گمبھیر دہلی میں بی جے پی کے امیدوار ہیں، ان کے مدمقابل عام آدمی پارٹی کی اتیشی پریس کانفرنس میں اپنے خلاف تقسیم کیے گئے پمفلٹ پڑھتے ہوئے رو پڑیں، پارٹی کے سربراہ ارویند کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ’گمبھیر ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ آپ اتنا نیچے گر جائیں گے‘۔

دوسری جانب سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پمفلٹ خود کجریوال نے تقسیم کیا اور ساتھ میں یہ چیلنج بھی کیا کہ اگر اس میں ان کا ہاتھ ثابت ہوجائے تو وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

ماریہ شرا پوا انجری میں مبتلا

Share this on WhatsAppبیجنگ:‌ روسی گولڈن گرل ماریہ شرا پوا کی 14جنوری سے شروع ہونے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے