داعش کے لئے امریکی امداد کی ترسیل پھر سے شروع

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایک بار پھر عراق میں داعشی عناصر کو غذائی اشیا اور طبی سامان کی ترسیل شروع کردی ہے۔اس بات کا انکشاف عراقی میڈیا رپورٹوں میں البدر تنظیم کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں کو صوبہ الانبار کے ان صحرائی علاقوں پر پروازیں کرتے اور سامان گراتے دیکھا گیا ہے جہاں باقی ماندہ داعشی عناصر نے پناہ لے رکھی ہے۔

امریکی طیاروں کو بارہا عراق میں داعشی دہشت گردوں کی سپورٹ اور حتی انہیں جھڑپوں والے علاقوں کے قریب واقع امریکی فوجی اڈوں میں منتقل کیے جانے کا مشاہدہ کیا جاچکا ہے۔امریکہ کی جانب سے داعشی دہشت گردوں کی حمایت ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب عراقی فوج صوبہ صلاح الدین، فلوجہ، موصل اور دیالی کے مختلف علاقوں کو داعش کے باقی ماندہ عناصر سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔عراق کے عوام ، سیاسی جماعتیں اور مذہبی رہنما بارہا اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ٹرمپ نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

Share this on WhatsAppامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے