ایران بھی سی پیک کا اہم حصہ بننے کے لئے تیار ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد ایران نے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنرمند دوست نے کہا ہے کہ سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز : کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنرمند دوست نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں حالیہ دورہ ایران، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ آف شور گیس اور تیل کی تلاش بھی کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ندیم بابر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات ہونے چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کی سرحد پر روک تھام میں تعاون کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

جمہوریت احتساب نہیں بلکہ اعمال کی وجہ سے خطرے میں آتی ہے، چیئرمین نیب

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارد لندن نیوز ( اسلام آباد ) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے