غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ نیب نے حنا ربانی اور والد کو کل طلب کرلیا

محمد عمران
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( ملتان )
قومی احتساب بیورو (نیب) نے حنا ربانی اور ان کے والد کو کل طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی اور ان کے خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری جاری ہے۔ محکمہ ریونیو کوٹ ادو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب حکام کو پیش کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی طلبی پر حنا ربانی کھر اور ان کے والد نور ربانی کھر کل تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب ٹیم ان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

حنا ربانی کھر اور ان کے والد کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔ ان پر غیر قانونی اثاثے بنانے، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات ہیں۔ محکمہ ریونیو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب کو دے دیں۔

About BBC RECORD

Check Also

دنیا بھر کے ممالک میں روزے کا دورانیہ

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( اسلام آباد ) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے