گندم خریداری، باردانہ کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

گوجرانوالہ میں کسانوں سے گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں گندم خریداری کے 19 مراکز بنائے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ ضلع میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری اور باردانے کی تقسیم کے لیے قائم سنٹرز میں کسانوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ 22 لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

گندم خریداری مراکزپر درخواستیں جمع کروانے کے لیے آنے والے اکثر کاشتکاروں کے نام گرداوری لسٹوں میں موجود ہی نہیں ہیں۔ کاشتکار خریداری مراکز پر عملہ کی کمی اور سہولیات کے فقدان کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔

خریداری مراکز میں کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے جگہ تو ہے لیکن پینے کا پانی موجود نہیں اور جو پنکھے رکھے گئے ہیں وہ بھی خراب ہیں۔ جبکہ موجودہ حکومت کسان دوست پالیسی پر عمل کر رہی ہے

About BBC RECORD

Check Also

پولیس عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے :کیپٹن (ر) محمد فیصل

Share this on WhatsAppنسیم لغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( اسلام آباد ) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے