لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹوں پر ووٹنگ

نئی د ہلی لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو 91 لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی91 لوک سبھا سیٹوں کے لئے پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان شدہ انتخابات پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے کی پولنگ والی91 سیٹوں پر صبح سات بجے پولنگ شروع ہوگی۔ ان میں سے کچھ سیٹوں پر شام چار بجے تک، کچھ پر پانچ بجے تک اورکچھ سیٹوں پرچھ بجے تک پولنگ ہوگی۔الیکشن قوانین کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے وقت سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم رک جاتی ہے۔

نامہ نگار کے مطابق جن سیٹوں پر شام چار بجے تک پولنگ ہے، ان سیٹوں پر منگل کی شام چار بجے سے تشہیر ی مہم ختم ہو گئی ہے اسی طرح پانچ اور چھ بجے تک پولنگ والی سیٹوں پر آج شام پانچ بجے اور چھ بجے سے پروموشنل پر پابندی نافذ ہو گئی۔اتر پردیش کی آٹھ اور مغربی بنگال کی دو سیٹوں پر صبح سات بجے سے شاہ چھ بجے تک اور بہار، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ اور اڑیسہ میں سیٹوں پر صبح سات بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم تھمنے کے دوران سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ جلسہ عام یا کسی دیگرذرائع سے تشہیر پر پابندی رہے گی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے 18 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انتخابی مہم زور شور سے شروع ہو گئی تھی۔ کمیشن نے 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے 543 سیٹوں پر سات مرحلے میں ہونے والے انتخابات کا پروگرام دس مارچ کو اعلان کیا تھا۔پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، میگھالیہ، اتراکھنڈ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تلنگانہ کی تمام لوک سبھا سیٹوں کے لئے پولنگ ہوگی۔اس کے علاوہ اتر پردیش کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں (سہارنپور، کیرانہ، مظفرنگر، بجنور، میرٹھ، باغپت، غازی آباد اور نوئیڈا) اور بہار کی چار سیٹوں (اورنگ آباد، گیا، نوادہ اور جموئی)، آسام کی پانچ اور مہاراشٹر کی سات، اڑیسہ کی چار اور مغربی بنگال کی دو سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں اتر پردیش کے پشچمانچل واقع آٹھ سیٹوں سہارنپور، کیرانہ، مظفرنگر، بجنور میرٹھ، باغپت، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی. اس مرحلے میں ڈیڑھ کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے. ان میں 82,24,000 مرد اور 68,39,000خواتین شامل ہیں۔اس مرحلے کے لئے کل 6,716 پولنگ سٹیشن اور 16,581مراکز بنائے گئے ہیں۔انتخابات کو آزادانہ منصفانہ اور بے خوف بنانے کے لئے جامع سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

مودی نے کوئی جارحیت کی تو اختتام اس کے ہاتھ میں نہیں ہوگا، صدر آزادکشمیر

Share this on WhatsAppآزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے